11 September 2011 - 19:29
خبر کا کوڈ: 3202
فونت
آيت الله مظاهري :
رسا نيوز ايجنسي ـ حضرت آيت الله مظاهري نے دنيا طلبي کو انسان کي نابودي کے اسباب ميں سے ايک جانا ہے اور کہا : دنيا طلبي اور اس کے مشکلات سے رہائي کا راستہ قناعت اور زھد کي طرف واپسي ہے اور اسلام کي طرف سے تائيد حلال دينا سے منسلک ہونا ہے ?
حضرت آيت الله مظاهري

رسا نيوز ايجنسي کے رپورٹر کي رپورٹ کے مطابق حضرت آيت الله حسين مظاهري نے اپنے اخلاق کے درس ميں بيان کيا : دنيا طلبي اور اس کے مشکلات سے رہائي کا راستہ قناعت اور زھد کي طرف واپسي ہے اور اسلام کي طرف سے تائيد حلال دينا سے منسلک ہونا ہے اسلام نے کبھي يہ نہي کہا کہ دنيا کو بھول جاؤ بلکہ دنيا سے منسلک ہونا اور حرام دنيا ميں ہونے کي مذمت کي ہے اور اس کے بدلہ ميں مسلمانوں کو حلال دنيا کي ترقي کے لئے شفارش کي ہے ?

انسان کي نابودي کے اسباب ميں سے ايک جس کو نابودي کے تمام اسباب ميں سے خطرناک کہا جا سکتا ہے وہ دنيا طلبي ہے ? دنيا کي چمک و دھمک اور اس سے دل لگانا اور خاص کر حرام دنيا ميں مشغول ہونا انسان کو عجيب نابودي کي طرف لے جاتا ہے اور اگر ا?دمي اپنا خيال نہ رکھے اور خدا کے امتحان ميں ناکام ہو جائے تو وہ اس کے معنوي ترقي ميں رکاوٹ ہوتا ہے اس کو جہنمي بنا ديتا ہے ?

امام حسين(ع) فرماتے ہيں : « النَّاسُ عَبِيدُ الدُّنْيَا وَ الدِّينُ لَعِقٌ عَلَى أَلْسِنَتِهِمْ يَحُوطُونَهُ مَا دَرَّتْ مَعَايِشُهُمْ فَإِذَا مُحِّصُوا بِالْبَلَاءِ قَلَّ الدَّيَّانُون‏ » حضرت کے اس نوراني تعبير کي بنا پر لوگ دنيا کے غلام ہيں ? جب تک امتحان و ا?زمائيش ميں مبتلي نہي ہونگے ممکن ہے ناکام نہ ہوں ? ليکن بہت کم لوگ امتحان ميں کامياب ہو پائے نگے ?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬