قائد انقلاب اسلامي :

رسا نيوز ايجنسي کا قائد انقلاب اسلامي خبر رساں سائيٹ سے منقول رپورٹ کے مطابق قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے پوليس اہلکاروں اور افسران سے خطاب ميں فرمايا کہ محکمہ پوليس کو معاشرے ميں نظم و ضبط اور طاقت کے مظہر کے ساتھ ہي ساتھ رحمدلي اور مہر و محبت کا آئينہ بھي ہونا چاہئے?
قائد انقلاب اسلامي آج صبح پوليس يونيورسٹي ميں کيڈٹس کي ايک تقريب ميں شرکت کے لئے تشريف لے گئے اور سب سے پہلے آپ نے کيمپس کے اندر شہدا کي يادگار کے قريب جاکر محکمہ پوليس کے شہيدوں کي بلندي درجات کے لئے فاتحہ خواني کي? ايران کي مسلح فورسز کے سپريم کمانڈر آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے ميدان ميں موجود پوليس اہلکاروں کے دستوں کا معائنہ کيا?
قائد انقلاب اسلامي نے سماجي، اخلاقي اور نفسياتي امن و تحفظ کو ملک کي ترقي و پيشرفت کے اہم ارکان سے تعبير کيا اور فرمايا کہ دنيا کي حريت پسند قوموں کا مقابلہ کرنے کے سلسلے ميں استکبار کي ايک روش معاشرے ميں سماجي، اخلاقي اور نفسياتي بد امني اور عدم تحفظ پھيلانا ہے?
قائد انقلاب اسلامي نے منشيات کي ترويج اور اخلاقي بے راہروي پھيلانے کے لئے استکبار سے وابستہ پاليسي سازوں کے خفيہ منصوبوں کا حوالہ ديتے ہوئے فرمايا کہ اس وقت محکمہ پوليس کے دوش پر بہت اہم فريضہ ہے جس کي صحيح اور دقيق ادائيگي ممکنہ خطرات کے ازالے کي متقاضي ہے?
قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے معاشرے ميں پوليس کے سلسلے ميں طاقت اور رحمدلي دونوں کا تاثر عام ہونے کي ضرورت پر زور ديا اور فرمايا کہ اس نکتے پر تربيت کے مختلف مراحل ميں سنجيدگي سے توجہ دينے کي ضرورت ہے اور اسے پوليس کے محکمے کي حتمي خصوصيت ميں تبديل ہونا چاہئے?
قائد انقلاب اسلامي نے پوليس کي واضح پيشرفت کا حوالہ ديتے ہوئے فرمايا کہ مزيد ترقي کے لئے راہ ہموار ہے? آپ نے فرمايا کہ نئے ميدانوں تک رسائي سائنس و ٹکنالوجي، تحقيق و تجربے اور تمام صلاحيتوں کو بروئے لانے سے ہي ممکن ہے? قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ ايران کي سربلندي کا انحصار ملک کے نوجوانوں اور ممتاز شخصيات کے پختہ عزم پر ہے جو روز بروز نماياں ہوتا جا رہا ہے?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے