گذشتہ شب ؛

رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق حضرت آيت الله سيستاني کے ايک نمائيندے حجت الاسلام شيخ مهند المعمار کو گذشتہ شب شهر مقدس کربلا ميں مسلح افراد نے گولي مار کر شہيد کر ديا گيا ?
سيف سعد کربلا علاقہ کي مسجد ميں مغرب و عشاء کي نماز اقامہ کرنے کے بعد وہ اپنے گھر کي طرف واپس جا رہے تھے کہ راستہ ميں مسلح افراد نے سيلينسر والے اسلحہ سے وار کيا اور ان کي جان لے لي ?
عيني شاھدوں نے تاکيد کي ہے کہ کچھ نا مشخص لوگ ايک گاڑي پر سوار تھے اور شيخ مهند المعمار کے جانے کے بعد ان کے پيچھے وہ لوگ بھي چلے گئے تھے اور ان لوگوں نے ان پر گولي چلاني شروع کردي جس ميں ان کے ساتھ ان کے ايک ساتھي ھر دو افراد شہيد ہو گئے ?
دہشت گرد حضرت آيت الله سيستاني کے نمائيندے کو قتل کرنے ميں کامياب ہونے کے بعد اس علاقہ سے فرار ہو گئے اس کے بعد شب ميں سيف سعدہ علاقہ ميں لوگوں کي بھيڑ قابل ديد تھي ?
کربلا شہر کي سيکورٹي پليس نے اس حادثہ کے فورا بعد اس علاقہ کا محاصرہ کر ليا اور اس قتل کے سلسلہ ميں اپني تفتيش شروع کر دي ?
قابل ذکر ہے کہ نجف و کربلا مقدس شہروں کے نماز جمعہ کے خطبہ ميں خطباء جمعہ نے اس طرح کے سيلينسر ليس اسلحہ کے استعمال کے سلسلہ ميں متنبہ کيا تھا ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے