قائد انقلاب اسلامي :

رسا نيوز ايجنسي کا قائد انقلاب اسلامي خبر رساں سائٹ سے منقول رپورٹ کے مطابق قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے فرمايا کہ موجودہ دور ميں اسلام کي جانب رجحان کي تيسري لہر اٹھي ہےـ
بارہ اکتوبر بدھ کي شب مغربي ايران کے صوبہ کرمان شاہ کے شيعہ اور سني علمائے کرام سے ملاقات ميں قائد انقلاب اسلامي نے دنيا ميں اسلام کي جانب زبردست رجحان پيدا ہونے کے تين مواقع کا ذکر کرتے ہوئے فرمايا کہ اسلام کي جانب رجحان کي پہلي لہر ايران کے اسلامي انقلاب کي فتح کے ساتھ شروع ہوئي جبکہ دوسري دفعہ اشتراکي نظام کي شکست کے بعد يہ لہر ابھري ـ آپ نے فرمايا کہ علاقے ميں عوامي تحريکوں اور مغرب ميں سرمايہ دارانہ نظام سے عوام ميں پيدا ہونے والي مايوسي کے بعد اسلام کي جانب رجحان کي تيسري لہر اٹھي ہےـ
قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ اس تقدير ساز موڑ پر علمائے کرام کو چاہئے کہ خود کو علم و روحانيت کے زيور سے آراستہ کريں تاکہ قرآن و سنت کي روشني ميں ديني تعليمات کو آج کي نسل کے لئے قابل فہم اور منطقي شکل ميں پيش کر سکيں ـ
قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ آج جب مارکسي نظام کے بے نتيجہ ہونے کا اسلامي جمہوريہ ايران کا موقف درست ثابت ہو چکا ہے اور سرمايہ دارانہ نظام کے بارے ميں بھي اس کي بات سچ ثابت ہو رہي ہے تو علمائے دين کو چاہئے کہ دنيا بھر ميں دلچسپي رکھنے والے افراد کے سامنے جن کي تعداد ميں روز افزوں اضافہ ہو رہا ہے، مستحکم عقلي بنيادوں کے سہارے عصري تقاضوں کے مطابق اسلام کي منطقي تعليمات پيش کريں ـ
قائد انقلاب اسلامي کے مطابق ايران ميں اسلامي انقلاب کي فتح اور اب مصر ميں عظيم انقلاب کي کاميابي بظاہر ناممکن نظر آنے والا واقعہ ہےـ آپ نے فرمايا کہ دشمن آج اسلام پر حملہ کرنےاور نوجوانوں ميں شکوک و شبہات پھيلانے کے لئے جديد وسائل کو بروئے کار لا رہا ہے جس کا مقابلہ کرنے کے لئے نوجوان نسل کي ضرورتوں کے مطابق روشوں سے استفادہ کرنے کي صورت ميں ہو?
قائد انقلاب اسلامي نے نئے اور سخت ميدانوں ميں اترنے کے لئے علمي و روحاني آمادگي کي ضرورت پر زور ديتے ہوئے فرمايا کہ کام کي دشواريوں سے گھبرانا نہيں چاہئے بلکہ ايسے کاموں کي طرف قدم بڑھانا چاہئے جو بظاہر محال اور ناممکن نظر آتے ہيں? آپ نے فرمايا کہ علماء کي ايک اور اہم ذمہ داري سماجي امور ميں بھرپور شراکت ہے جو نصيحت و ہدايت اور اخلاقيات کے ساتھ ہو?
قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ شيعہ سني اختلاف کو ہوا دينا بھي اسلام کو کمزور کرنے کي دشمن کي ايک چال ہےـ آپ نے فرمايا کہ شيعہ و سني علمائے کرام کو چاہئے کہ دشمن کي سازشوں کي طرف سے بہت ہوشيار رہيں اور دوستانہ مذاکرات اور نشستوں ميں شرکت کرکے دشمن کي سازشوں کو نقش بر آب کريں?
قائد انقلاب اسلامي کے خطاب سے قبل کرمانشاہ ميں ولي امر مسلمين کے نمائندے اور امام جمعہ نے صوبے کے عوام کي دينداري اور نماياں و سرکردہ علماء اور ديني شخصيات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ کرمان شاہ ميں ديني مدارس کي تعداد ميں اضافے اور علمائے دين کي تربيت کي زمين پوري طرح ہموار ہے اور صرف بعض مشکلات کو برطرف کرنے کي ضرورت ہے?
کرمانشاہ کے رکن پارليمنٹ اور ممتاز عالم دين آيت اللہ ممدوحي نے بھي اس موقعے پر اپني تقرير ميں قرآن و سنت پر استوار اسلام کي عقلي و منطقي تعليمات کا حوالہ ديتے ہوئے کہا کہ عصري ضرورتوں کے مطابق اسلامي فقہ پر استوار انتظامي نمونہ پيش کرنے ميں ديني تعليمي مراکز کا کليدي کردار ہے?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے