07 December 2011 - 14:26
خبر کا کوڈ: 3516
فونت
کامران الحسن :
رسا نيوزايجنسي - اماميہ اسٹوڈنٹس آرگنائزيشن پاکستان راولپنڈي ڈويژن کے صدر نے کربلا کو سامراجي نظام کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کي درس گاہ بتايا ?
کربلا طاغوتي نظام کے خلاف قيام کا درس ديتي ہے

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، اماميہ اسٹوڈنٹس آرگنائزيشن پاکستان راولپنڈي ڈويژن کے کامران الحسن نے 9 محرم الحرام کو اسکاؤٹس اور عزاداروں سے خطاب کرتے ہوئے حسيني مشن پر عمل پيرا ہونے کي تاکيد کي ?

انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ اگر ہم اپني صلاحيتوں کو بروکار لائيں تو کبھي بھي امريکہ کي ہمت نہ ہو کہ نيٹو فوج کے ذريعے پاکستاني حدود کي خلاف ورزي کرے اورھمارے فوجيوں کا قتل عام کرے تاکيد کي : اگر حکمران واضح موقف اپنائيں تووہ وقت دور نہيں کہ جب پاکستان، امريکہ و ديگر طاغوتوں کے چنگل سے آزاد ہو کر ايک باعزت ، باوقار اور ترقي يافتہ ملک بن جائے?

انہوں نے سيکورٹي کے حوالے سے مزيد کہا : اس ماہ محرم الحرام ميں کسي بھي قسم کي کوتاہي اور سيکورٹي ليپز کو بالکل برداشت نہيں کيا جائے گا لھذا حکومت ہر ممکنہ اقدامات کرے اور جلوسوں کي حفاظت کو يقيني بنائيں ?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬