آيتالله جوادي آملي:

رسا نيوز ايجنسي کے رپورٹر کي رپورٹ کے مطابق حضرت آيت الله جوادي آملي نے ا?ج مسجد اعظم قم ايران ميں حوزہ علميہ قم کے علماء و طلاب کے درميان اپنے تفسير کے درس ميں سورہ مبارکہ فرقان کي ? سے ? ا?يات کي تفسير بيان کرتے ہوئے کہا : معبود صرف نے فرقان کو عالمين کے انذار کے لئے اپنے عبد محض پر نازل کيا ہے ?
حوزہ علميہ قم ميں تفسير کے اس استاد نے اس بيان کے ساتھ کہ اس ا?يہ ميں جو «العالمين» اور سورہ حمد ميں جو «العالمين» ہے اس ميں کافي فرق ہے وضاحت کي : يہاں پر عالمين سے مراد جن و انس ہے اور اس کے خلاف سورہ حمد ميں ا?سمان و زمين شامل نہي ہوتا ہے? اسي طرح گذشتہ قوم کو بھي شامل نہي کيا گيا ہے کيونکہ قانون، عطف بماسبق پر نہي ہوتا ہے ? ليکن تکويني اعتبار سے ملائکہ بھي شامل ہو سکتے ہيں ?
حضرت آيت الله جوادي آملي نے خداوند عالم کي وحدانيت کي طرف اشارہ کرتے ہوئے اظہار کيا : يہ کہ کہتے ہيں کہ خدا شريک نہي رکھتا ہے اس کي دو دليل ہے پہلي دليل يہ ہے کہ وہ اپنے شريک کي ضرورت نہي رکھتا اور دوسري دليل يہ ہے کہ اس کے علاوہ ہر شيئ خدا کا محتاج ہے اور وہ شيئ کسي بھي چيز کا مالک ہي نہي ہے تا کہ وہ خدا کا شريک ہو سکے ?
انہوں نے اپني تقرير ميں حديث «الفقر فخري» کي طرف اشارہ کرتے ہوئے بيان کيا اور کہا : اگر کوئي شخص يہ جان لے کہ وہ خدا کا محتاج ہے اور اس انحصار خود پر بھي نہي ہے اور نہ خدا کے علاوہ کسي پر تو وہ کبھي پريشان ہي نہي ہوگا ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے