سکھرپاکستان :

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، سکھرپاکستان ميں امام زمانہ عج اللہ تعالي فرجہ الشريف کي شان ميں گستاخي پرسکھر کے مومنين نے آل رسول صلي اللہ عليہ والہ وسلم سے محبت و عقيدت کا اظھار کرتے ہويے اس گھنونے اقدام کے خلاف زبردست احتجاج کيا ?
اس رپورٹ کے مطابق ، فرزند رسول ، حضرت محمد مصطفي صلي اللہ عليہ والہ وسلم حضرت امام مہدي عج اللہ وتعالي فرجہ الشريف کي شان ميں ديواروں پر گستاخانہ جملوں لکھےگيے جسے ديکھتے ہي شيعہ سراپا احتجاج بن گيے اورسکھر مين روڈ پرسيکڑوں شيعوں نے احتجاج کرنا شروع کرديا ?
شيعہ اکابرين نے انتظاميہ کے ساتھ مذاکرات کرتے ہوئے نامزد ملزمان کے خلاف اف آ ئي آر درج کرنے کا مطالبا کيا مگر انتظاميہ کي جانب سے ٹال مٹول کا سلسلہ جاري ہے اسي بنياد پر شيعہ علماء کونسل سکھر ، جے ايس او اور آئي ايس او اور ديگرشيعہ تنظيموں نے 9 جنوري کو سکھر بائي پاس پر مشترکہ احتجاج کا اعلان کيا ہے ?
قابل ذکر ہے کہ پاکستان ميں شيعہ دشمني اور شيعہ عقايد کي توھين ايک ايسا سلسلہ ہے جس سے برسوں سے پاکستان کے شيعہ ربرو ہيں اس کے پہلے بھي کيي بار امام زمانہ عج اللہ تعالي فرجہ الشريف کي شان ميں متعصب وہابي ناصبي پاکستاني علماء کي جانب سے گستاخي کي جاچکي ہے جو شيعوں کے شديدغم وغصہ سے روبرو ہويي تھي ، انتظاميہ اور مقامي پوليس کي بے توجہي اسلام دشمن عناصر کو پاکستان ميں مسلکي اگ کے شعلہ ور کرنے ميں مددگار ہے ?
واضح رہے کہ گذشتہ کئي ماہ سے سندھ ميں کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوي کي جانب سے شيعيان حيدر کرار(ع) کي دل آزاري کا سلسلہ شروع ہے ، علمدار کربلا حضرت ابولفضل العباس عليہ السلام کے متعدد علم کو شہيد و توہين کيا جانا اور اب امام زمانہ عج اللہ تعالي فرجہ الشريف کي شان ميں گستاخي اس کي کھلي نشاني ہے ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے