قائد ملت جعفريہ پاکستان:

رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفريہ پاکستان حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي نے حضرت امام حسين عليہ السلام کي دختر جناب سکينہ بنت الحسين (ع) کي شہادت پر اپنے پيغام ميں تمام عزادوروں کي خدمت ميں تعزيت پيش کي?
انہوں نے اپنے پيغم ميں کہا ہے : خانوادہ رسالت کا اسوہ حسنہ ہر زمانے ميں انسانيت کے لئے مينار ہ نور ہے اور خاندان عصمت و طہارت کے مرد و خواتين، بوڑھے حتي کہ کم کمسن بچے بھي مشکل و نامساعد حالات کا مقابلہ کرکے دين حق کي ترويج و تبليغ کا سبب بنے جس کي واضح مثال نواسہ رسول اکرم (ص) حضرت امام حسين عليہ السلام کي کم سن دختر جناب سکينہ بنت الحسين (ع) ہيں?
قائد ملت جعفريہ نے اپنے پيغام ميں بيان کيا :سکينہ بنت الحسين (ع) نے ريگزار کربلا ميں بھوک اور پياس سے نڈھال کم سن بچوں کو جمع کر کے ان کي تشنہ لبي کے باوجود انہيں ہمت و حوصلہ ديا اور سانحہ کربلا ميں اپنے پيارے بابا اور ديگر عزيز و اقارب کي جانوں کي قرباني کا دکھ جھيل کر اپنے اوپر ظلم و ستم برداشت کيا?
اس کے بعد کربلا و کوفہ اور کوفہ سے شام تک کے انتہائي مشکل اور صبر آزما اور کٹھن سفر کي صعوبتوں کي پرواہ نہ کي اور حتي کہ زندان شام ميں بھي اذيت ناک اور دردناک لمحات ميں اپني جان کي پرواہ کئے بغير دين حق پر کوئي آنچ نہ آنے دي جس سے واضح ہوتا ہے کہ دين مبين اسلام اور شريعت محمدي کي خاطر ہر قسم کي قرباني دينا اہل بيت (ع) اطہار کا شيوہ رہا ہے جس کي بدولت آج دين حق کے حلال و حرام اور حقيقي تعليمات ہم تک پہنچيں اب يہ ہماري ذمہ داري ہے کہ اس کي حفاظت ميں کوئي کوتاہي نہ کي جائي?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے