بہت جلد شھرابادان ميں ؛

مرکز مھدويت ابادان وخرمشہر ايران کے سربراہ مسعود دريس نے رسا نيوزايجنسي کے رپورٹر سے گفتگو ميں سماجي چائنل مہدويت کي نشريات کے اغازکي خبر ديتے ہوئے کہا : انتظار کے لمحات کو منتظر کے دلوں کي تہوں ميں اتارنے اورمختلف عوامي طبقات ميں ثقافت مھدويت کي ترويج اس چائنل کي نشريات کے مقاصد ہيں ?
انہوں نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ يہ پروگرام ازمائش کے طور پر ايک سال تک ابادان ميں شروع کيا جائے گا کہا : اس سماجي چائنل کي نشريات اگر اس شھر ميں کاميابي سے ھمکنار رہي تو ديگر صوبوں ميں بھي اس نشريات کا اغاز کيا جائے گا ?
دريس نے يہ بيان کرتے ہوئے کرتے ہوئے کہ اس سماجي چائنل کي بنياديں مستحکم رکھي گئيں ہيں کہا : اس مرکز نے تين سال تک اس سماجي چائنل کي نشريات کے سلسلے ميں شھر ابادان ميں زمينہ فراھم کيا ہے تاکہ لوگوں کي روزہ مرہ کي زندگي ميں افکار مھدويت شامل ہوسکے ?
مرکز مھدويت ابادان وخرمشہر ايران کے سربراہ نے مزيد کہا : ان افکارو نظريات کو عملي جامہ پہنانا مھدويت کے ماھرين وممتازين کي ذمہ داري ہے جسے وہ اچھي طرح انجام ديں گے ?
انہوں نے مزيد کہا : اس کے بعد مھدوي مجازي نيٹ ورک کا بھي اغاز کيا جائے گا ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے