قائد انقلاب اسلامي کي؛

رسا نيوز ايجنسي کا قائد انقلاب اسلامي خبر رساں سائٹ سے منقولہ رپورٹ کے مطابق قائد انقلاب اسلامي نے شہيد مصطفي احمدي روشن اور شہيد داريوش رضائي نژاد کے اہل خانہ سے ملاقات ميں فرمايا کہ اسلامي جمہوريہ ايران کي روز افزوں ترقي و پيشرفت کي وجہ سے عالمي سامراج اور بين الاقوامي صيہونزم نے ملت ايران سے اپني دشمني تيز کر دي ہے?
قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ ان نوجوان سائنسدانوں کي شہادت اسلامي انقلاب کي ترقي و پيشرفت کا راستہ ہموار کرے گي?
قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ اسلامي انقلاب کي کاميابي کے بعد دشمن، ايران پر جو سب سے بڑا الزام لگاتے تھے وہ يہي تھا کہ ايران ميں علم و دانش کا راستا اب مسدود ہو گيا ہے ليکن ايران کے نوجوانوں نے اپني محنت، لگن، علمي ميدانوں ميں ثابت قدمي اور سائنس و ٹکنالوجي کے ميدانوں ميں اپني نئي نئي ايجادات سے دشمن کے ان الزامات کا دنداں شکن جواب ديا?
قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ ايراني سائنسدانوں کو قتل کرنے کي دشمنوں کي سازش ان سائنسدانوں کي عظمت و اہميت کا ثبوت ہے اور اس سے يہ واضح ہوتا ہے کہ ان نوجوانوں نے کتنے عظيم کارنامے انجام ديئے ہيں؟!
قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ آج اسلامي جمہوريہ ايران، مسلم اقوام اور دنيا بھر کے مسلم نوجوانوں کي حوصلہ افزائي کا سرچشمہ بنا ہوا ہے?
ياد رہے کہ گيارہ جنوري کو امريکہ اور اسرائيل کے ايجنٹوں نے ايران کے نوجوان سائنسداں مصطفي احمدي روشن کو تہران ميں ايک دہشت گردانہ کارروائي کرکے شہيد کر ديا? ملت ايران کے دشمن اس سے قبل بھي جوہري سائنسدانوں مسعود علي محمدي، مجيد شہرياري اور داريوش رضائي نژاد کو شہيد کر چکے ہيں?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے