06 March 2012 - 17:04
خبر کا کوڈ: 3884
فونت
قم ميں منائي گئي :
رسا نيوزايجنسي – بعض ثقافتي اور حوزہ کے مراکز کي کوشش سے شھداء حادثہ تاسوکي اور پاکستان ميں دھشت گردي کا نشانہ بننے والے شھيدوں کو خراج عقديت پيش کرنے کي غرض سے ايک سيمينار " اتحاد اسلامي کے شھيد علماء " کے عنوان سے منعقد کيا گيا ?
شھداء حادثہ تاسوکي اور پاکستان

رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، شھداء حادثہ تاسوکي چھٹي برسي کے موقع پر نصف روزہ سيمينار ان شھيدوں اور شھداء پاکستان کو خراج عقديت پيش کرنے کي غرض سے منعقد ہوا ?

" اتحاد اسلامي کے شھيد علماء " کے عنوان سے منعقد ہونے والے اس سيمينار ميں اسلامي جمہوريہ ايران کي پارليمنٹ کے مرکز تحقيقات اسلامي کے سربراہ ، حجت الاسلام والمسلمين مبلغي اور عالمي اہل بيت (ع ) کونسل کي جنرل سکريٹري کے مشير حجت الاسلام والمسلمين حسيني عارف نے تقريريں کي ?

يہ سمينار اج منگل 6 مارچ کو صبح 10 سے 12 تک علوم واسلامي ثقافت ريسچرسنٹر کے کانفرنس ہال قم ميں منعقد کيا گيا ?

يہ سيمينار دفتر تبليغات اسلامي حوزه علميہ قم سے وابستہ علوم و سياسي تفکر کا تحقيقاتي سنٹر ، اہل البيت (ع) نيوز ايجنسي ، تقريب ريسچر سنٹر ، خانہ طلاب صوبہ سيستان وبلوچستان ، عرشيان صحراء تاسوکي فن وثقافت انسٹي ٹيوٹ اورابناء الرسول (ص) فن وثقافت انسٹي ٹيوٹ کے زيراھتمام منعقد کيا گيا ہے ?

قابل ذکر ہے کہ پھانسي يافتہ عبدالمالک ريگي کے دہشت گرد ٹولے نے 16 مارچ 2006 کو ايک دہشت گردانہ کاروائي کے دوران زاہدان سے زابل جاتي ہوئي ايک بس کو روک کر تمام مسافرين پرگوليوں سے بھون ديا تھا جس کے نتيجے ميں بچوں سميت 22 بے گناہ افراد شھيد ہوگئے تھے اور سات افراد کو يرغمال بناليا گيا تھا ?

تاسوکي کا حادثہ متعدد ديگر الميوں کا نقطہ اغازتھا جو اس دھشت گرد گروپ کے ہاتھوں صوبہ سيستان اور بلوچستان ميں انجام پايا اور اس نے اس صوبے ميں عوام کي مذھبي يکجہتي اور اتحاد کو نشانہ بنا رکھا تھا اس دھشت گرد گروہ کے سرغنہ کي گرفتاري اگر چہ اس گروپ پر بہت بڑا ضربہ تھا مگر بے گناہ شيعوں اور سنيوں ؛ مرد وعورت بچے اور بوڑھوں کا قتل عام وہ اعمال ہيں جسے اس دھشت گرد ٹولے نے انجام دئے ہيں ?

دوسري جانب جاري سال ميں پاکستان کے مظلوم شيعوں بھي انہيں دھشت گرد ٹولے اور عالمي سامراجيت کا نشانہ بنے اور انہوں نے جام شھادت نوش کيا ?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬