حجت السلام مبلغي :

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، دہشت گردي کا نشانہ بننے والے ايران اور پاکستان کے شھيد علماء کي ياد ميں قم ايران ميں کل ايک سمينار کا انقعاد کيا ?
اس سمينارميں خطاب کرتے ہوئے حجت السلام مبلغي نے کہا : اتحاد اسلامي نظريہ عالمي سامراجيت کے لئے گراں ہے لہذا وہ اس خاتمہ کي ہر ممکنہ کوشش کرڈالتے ہيں کيوں کہ اس طرح مسلمانوں کو طاقت ميں اضافہ ہوتا ہے ?
حجت الاسلام مبلغي نے وحدت اسلامي پر زور ديتے ہوئے کہا : دھشتگرد پوري کوشش ميں ہيں کہ اتحاد اسلامي کے نظريہ کو ناکام بنا کر اور فرقہ واريت کي اگ بھڑکا کر پاکستان ميں داخلي جنگ کا آغاز کرديں ?
آپ نے شہيد علامہ عارف حسين الحسيني اور دوسرے علماء و شھداء کو وحدت اسلامي کے شہيد قرار ديتے ہوئے کہا : اتحاد اسلامي نظريہ استکبار اور استعمار کو گراں ہے اور وہ اس نظريہ کي نابودي ميں اپني تمام توانائي صرف کررہے ہيں کيوں کہ اتحاد امت اسلاميہ کو سيسہ پلائي ہوئي ديوار کے مانند بنا دے گا ?
انہوں نے اسلام کو اسلامي معاشرے کا حامي بتاتے ہوئے کہا : اسلام ميں مسجد نہ شيعہ کي ہوتي ہے اور نہ سني کي بلکہ اسلامي ہوتي ہے?
انہوں نے مزيد کہا : دھشتگردانہ کارروائيوں اور مسلمانوں کے قتل عام ميں "تکفيري" گروہ وہابي شريک ہيں جو استعماري اھداف کو آگے بڑھاتے ہوئے شيعہ سني سب کو کافر سمجھتا ہيں اور ان کے قتل کے فتوے ديتا ہيں ?
حجت الاسلام حسيني عارف نے اس سمينار ميں خطاب کرتے ہوئے کہا : پاکستان بننے کے بعد سب سے پہلا فرقہ واريت کا واقعہ 1960ء ميں پيش آيا جب چند شرپسندوں نے لاہور کي انجينئرنگ يونيورسٹي ميں ايک شيعہ طالب علم کواپني دھشت گردي کا نشانہ بنايا?
انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ پاکستان کي پيدائش اور تاريخ ميں کروڑوں شيعوں کا بنيادي کردار رہا ہے کہا : پاکستان کے باني قائد اعظم محمد علي جناح بھي شيعہ تھے ?
حجت الاسلام حسيني عارف نے پاکستان ميں رونما ہونے والي دھشتگردي کے عوامل کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : انقلاب اسلامي ايران کي پيروزي کے بعد پاکستان ميں شيعوں کے خلاف کام تيزي سے شروع ہوا اوراج ہم ہر روز ان کي شہادت کے شاھد ہيں ?
انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ ان دہشتگرد کارروائيوں کے پشت پردہ عوامل پاکستان اور ايران کے روابط کو نقصان پہنچانا چاہتے ہيں تاکيد کي : يہ لوگ نہيں چاہتے کہ پاکستان اور ايران کے مابين روابط بہتر رہيں ?
پاکستان کے اس نامور عالم دين نے اس کے ديگر اسباب کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : دہشتگرد پاکستان کو داخلي طور پر کمزور کرنا چاھتا ہے تاکہ يہ ملک مغربي قوتوں کے مقابلے ميں مزاحمت نہ کر سکے?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے