26 March 2012 - 14:11
خبر کا کوڈ: 3938
فونت
ايم ڈبليوايم نے قرآن و اہلبيت کانفرنس نے ؛
رسا نيوزايجنسي - ايم ڈبليوايم پاکستان نے قرآن و اہلبيت کانفرنس نے ميں پاکستان کي خود کفايي ، سامراجي پنجوں سے نجات اوراس کے استحکام پر زور ديا ?
مشترکہ پريس کانفرنس

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، ايم ڈبليوايم کے مرکزي ترجمان حجت الاسلام سيد حسن ظفر نقوي اور مرکزي ڈپٹي جنرل سکريٹري حجت الاسلام امين شہيدي اور ايم ڈبليوايم ديگراراکين نے نشتر پارک ميں مشترکہ پريس کانفرنس ميں پاکستان کي حفاظت پر تاکيد کي ?

انہوں نے يہ کہتے ہويے کہ پاکستان ميں بد امني ، لاقانونيت ، انتہا پسندي اور فرقہ وارنہ تعصب کے خاتمے ميں قرآن و اہلبيت کانفرنس اہم کردار ادا کرے گي تاکيد کي : شہيد قائد حجت الاسلام عارف حسين الحسيني کي نداے حق پر لبيک کہتے ہويے پاکستان کو امريکيوں کي چراہ گاہ نہيں بننے ديں گے اور اسکو عدم استحکام کا شکار کرنے کي امريکي اور اسکے مقامي ايجنٹوں کي تمام تر سازشوںکو ناکام بنا ديں گے?

ايم ڈبليوايم پاکستان شعبہ صوبہ سندھ کي جانب سے 25 مارچ کو نشتر پارک ميں منعقدہ قرآن و اہلبيت کانفرنس ميں حاملان قرآن اور پيروان اہلبيت کے عظيم الشان اجتماع کو فرقہ واريت کے خاتمے ، پاکستان ميں بڑھتے ہوئے امريکي نفوذ اور طاغوتي قوتوں کے خاتمے کا ايک اہم سنگ ميل بتاتے ہوہے کہا : يہ اجتماع کراچي کي تاريخ ميں نيا باب رقم کرے گا اور ثابت کردے گا کہ سندھ اور کراچي کے عوام دہشت گردي ، فرقہ واريت اور مذہبي انتہا پسندي کو مسترد کرتے ہيں اور وہ اولياء اللہ کي سرزمين سندھ ميں امن وآتشي اور مذہبي ہم اہنگي کے طلبگارہيں?

انہوں نے کراچي ميں شيعہ وکيل صلاح الدين جعفري اور انکے جواں سال فرزند علي رضا جعفري کے بے گناہ قتل کيے جانے کي شديد مذمت کرتے ہوئے کہا : اگر حکومت اور آزاد عدليہ دہشت گردوں کو قرار واقعي سزائيں ديتي تو آج ہزاروں ماؤں کي گوديں خالي نہ ہوتيں?

قابل ذکر ہے کہ اس موقع پر ہيئت آئمہ مساجد و علمائے اماميہ پاکستان کے صدرشيخ حسن صلاح الدين ، شيعہ ايکشن کميٹي کے مرکزي راہنما مرزا يوسف حسين ، مرکزي سينيئر نائب صدر اماميہ اسٹوڈنٹس آرگنائزيشن پاکستان برادرعلي رضا ،اماميہ آرگنائزيشن کے راہنما برادر ہاشم رضوي ، اصغريہ آرگنائزيشن کے برادر عبدالرزاق بلوچ ،مجلس وحدت مسلمين سندھ کے سکريٹري جنرل مختار امامي ،علامہ آفتاب حيدر جعفري ،جعفريہ الا ئنس پاکستان کے راہنما فرقان حيدر عابدي،ايم ڈبليو ايم کي سپريم کونسل کے رکن اقبال بہشتي ، مرکزي سکريٹري سياسيات علي اوسط رضوي ، مرکزي سکريٹري شعبہ جوانان ايم ڈبليو ايم علامہ اعجاز بہشتي ، مرکزي سکريٹري تربيت ابوذر مہدوي، ا، اين ڈبليو ايم گلگت بلتستان کے سکريٹري جنرل نير عباس مصطفوي، ايم ڈبليو ايم پنجاب کے ڈپٹي سکريٹري اصغر عسکري اور ايم ڈبليو ايم قم کے راہنما سيد تقي شيرازي بھي موجود تھے ?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬