01 April 2012 - 13:15
خبر کا کوڈ: 3947
فونت
حکومت پاکستان کو ؛
رسا نيوزايجنسي - بلوچستان کي شيعہ تنظيموں نے پودگلي اوراسپني روڈ سانحے ميں شريک دھشتگردوں کي گرفتاري کيلئے حکومت کو 48 گھنٹے کا الٹي ميٹم ديا?
پاکستان

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، چيف آف ہزارہ قبائل سردارسعادت علي ہزارہ، بلوچستان شيعہ کانفرنس کے صدرسيد محمد اشرف زيدي، ہزارہ قومي جرگہ کے صدرسربراہ حاجي عبدالقيوم چنگيزي اور مجلس وحدت مسلمين پاکستان سپريم کونسل کے رکن جمعہ اسدي اورديگر راہنمائوں نے مشترکہ پريس کانفرنس کے دوران اسپني روڈ سانحے ميں ملوث دھشتگردوں کي گرفتاري کيلئے حکومت پاکستان کو 48 گھنٹے کا الٹي ميٹم ديا ?

پريس کانفرنس کرتے ہوئے شيعہ راہنمائوں نے کہا : گزشتہ کئي سالوں سے ہزارہ قوم کي ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاري ہے اور اب تک ہزارہ قوم سے تعلق رکھنے والے سيکڑوں افراد شہيد ہوچکے ہيں افسوس ناک امريہ ہے کہ ان واقعات ميں ملوث عناصرکے خلاف آج تک حکومت اورانتظاميہ نے کوئي کاروائي نہيں کي جس سے اس بات کوتقويت ملتي ہے کہ دہشتگردي کے واقعات ميں ملوث عناصرکوحکومتي اورانتظامي سطح پرکہيں نہ کہيں سرپرستي حاصل ہے ?

انہوں نے تباہ کن حالات پر قابو پانے اورقيام امن ميں موثر کردارادا کرنے کے لئے سينيٹرنوابزادہ حاجي لشکري رئيساني اورديگربلوچ اورپشتوں قبائلي شخصيات پرمشتمل گرينڈ جرگہ تشکيل ديئے جانے کي خبر ديتے ہوئے کہا : پودگلي اوراسپني روڈ کے واقعات ميں ملوث دھشت گرد عناصرکي گرفتاري کيلئے اگر حکومت نے 48 گھنٹے کے اندرکاروائي نہ کي توملک گيرسطح پرسخت احتجاج کيا جائيگا ?

انہوں نے کوئٹہ اورگردونواح ميں دہشتگردوں کے ہاتھوں علماء اہلسنت کوشہيد کرنے کے واقعات کي بھي مذمت کرتے ہوئے کہا : پوليس کي حراست ميں ہزارہ مومنين کے باقي 3 اسيروں کي رہائي تک بائي پاس روڈ بند رکھي جائے گي ?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬