حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي نے ؛

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، قائد ملت جعفريہ پاکستان حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي نے کوئٹہ ميں ہزارہ ٹائون سے مري آباد جانے والي مسافر وين پر دہشت گردوں کي فائرنگ کے نتيجے ميں سات افراد کي شہادت اور متعدد کے زخمي ہونے اور بعد ازاں بولان ميڈيکل کمپليکس کے سامنے فائرنگ سے ايک فرد کي شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اس دلخرا ش سانحہ کو ٹارگٹ کلنگ کے انہي واقعات کا تسلسل قرار ديا ہے جن کے نتيجے ميں ايک مدت سے معصوم اور بے گناہ عوام کو انکے خون ميں نہلايا جارہا ہے ?
انہوں نے مزيد کہا : يہ صورت حال واضح کرتي ہے کہ امن و امان کے ذمہ دار اداروں اور صوبائي حکومت کي عملداري عملاً ختم ہوچکي ہے اور دہشت گردوں کي حکمراني ہے ?
حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي نے يہ کہتے ہوئے کہ عوام ميں پائي جانے والي تشويش اور شديد عدم تحفظ کا احساس صورت حال کو انتہائي گھمبير بنارہا ہے کہا : گلگت بلتستان کي صورتحال کوئٹہ و کراچي ميں مسلسل ٹارگٹ کلنگ اور ملک بھر ميں بدامني کي کيفيت يہ تقاضا کرتي ہے کہ چيف جسٹس آف پاکستان از خود نوٹس لے کر سانحات کے ذمہ داروں اورانکے سرپرستوں کو عبرتناک انجام سے دوچار کرے اور عوام کو امن و تحفظ فراہم کريں ?
انہوں نے مزيد کہا : ان حالات ميں عوام يہ سوچ رہے ہيں کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ کس کي ذمہ داري ہے اور وہ کون سي قوت ہے جو دہشت گردوں کو انکے گرفتار کرکے انکے منطقي انجام تک پہنچانے ميں آڑے آرہي ہے ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے