18 April 2012 - 16:33
خبر کا کوڈ: 3994
فونت
پاکستان ميں شيعہ نسل کشي کيخلاف؛
رسا نيوزايجنسي - پاکستان کي شيعہ نسل کشي کے خلاف شيعہ مسلم خواتين نے کوئٹہ ميں احتجاجي مظاھرہ کيا ?
شيعہ مسلم خواتين کا احتجاجي مظاھرہ

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، مجلس وحدت مسلمين شعبہ خواتين نے نيچاري امام بارگاہ علمدار روڈ پر احتجاجي مظاھرہ کيا جس ميں خواتين اور بچوں کي بڑي تعدد ميں شريک تھي ?

اس مظاھرے کا اختتام ہزارہ شيعہ قبرستان پر ہوا اور احتجاج ميں شريک ہزاروں شيعہ مسلم خواتين حکومت کي نا اہلي کے خلاف نعرے لگا رہي تھيں ?

خواتين نے ہاتھوں ميں ميں شہداء کي تصاوير بينرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے،جن ميں ہزارہ شيعہ مسلمانوں کي نسل کشي روکنے اور ملک بھر ميں شيعہ مسلمانوں کي ٹارگٹ کلنگ روکنے اور مطالبات درج تھے ?

مظاھرين نے يہ کہتے ہوئے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک بھر ميں ہونے والي شيعہ نس کشي کو روکنے ميں ناکام ہوچکے ہيں کہا : گزشتہ ايک ہفتے ميں انيس شيعہ ہزارہ مسلمان شہيد کئے جاچکے ہيں ?

انہوں نے مظاھرے دوران لبيک ياحسين کے نعرے لگائے اور ہزارہ شيعہ قبرستان پہنچ کر اپنے شہداء کے درجات کي بلندي اور مغفرت کے لئے فاتحہ خواني کي ?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬