18 April 2012 - 16:52
خبر کا کوڈ: 3995
فونت
ايم ڈبليوايم شعبہ قم کے سربراہ :
رسا نيوزايجنسي – حجت الاسلام فخر الدين نے دشمن سے مقابلے ميں تمام ملت اسلاميہ پاکستان کو اتحاد کي دعوت دي ?
حجت الاسلام فخر الدين

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، گذشتہ شب اسلامي جمہوري ايران کے مقدس شہر قم ميں مجلس وحدت مسلمين شعبہ قم کي جانب سے پاکستاني شہدا کي ياد ميں ايک عظيم اجتماع کا انعقاد کيا گيا ? جس ميں ايک ھزار سے زائد پاکستاني ديني طلباء نے شرکت کي ?

اس اجتماع ميں ولي امر مسلمين جہان سيد علي خامنہ اي ، آيت اللہ العظم?ي فاضل لنکراني، آيت اللہ العظم?ي مدني تبريزي، آيت اللہ العظم?ي مکارم شيرازي ، وزارت امور خارجہ اور جامع? المصطفي العالميہ کے نمائندوں نے خصوصي شرکت کي ?

پاکستاني شھداء کو خراج عقيدت پيش کرنے کيلئے عوامي فورس (بسيج) ، حزب اللہ، بحرين، افريقي ممالک اور قم ميں موجود ايراني اور غيرايراني اساتيد کي کثير تعداد بھي موجود تھي ?

ايم ڈبليوايم شعبہ قم کے سربراہ حجت الاسلام فخر الدين نے امريکا اور اسرائيل کو شيعت کا دشمن بتاتے ہوئے کہا : عزت کي حيات اور شھادت ھمارا سرمايہ ہے ?

انہوں نے طلاب اور ملت پاکستان کو خاطب کرتے ہوئے کہا: آج اگر ہم دشمن کا مقابلہ کرنا چاہتے ہيں تو وہ صرف اتحاد اور آپس ميں ھمدلي سے ہي ممکن ہے ?

حجت الاسلام فخر الدين نے موجودہ قتل عام کي بہ نسبت پاکستاني اور بين الاقوامي ميڈيا کو تنقيد کا نشانہ بناتے ہوئے کہا : ميڈيا کو تمام مکاتب فکر کي نمائندگي کرنے چاہئے ?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬