26 April 2012 - 00:36
خبر کا کوڈ: 4021
فونت
? جمادي الثانيہ کي مناسبت سے :
رسا نيوزايجنسي - پيغمبراسلام (ص) نے فرمايا : ان اللہ رضي لرضي فاطم? ؛ فاطمہ کي رضا سے اللہ راضي ہوتا ہے اور ان اللہ يغضب لغضب فاطم? ؛ فاطمہ (س) کي ناراضگي سےاللہ ناراض ہوتا ہے ، فاطم? بضع? مني ??? ؛ فاطمہ ميرے جگر کا ٹکڑا ہے جس نے اسے اذيت پہنچائي اس نے مجھے اذيت پہنچائي اور مجھے اذيت پہنچانے والا جہنمي ہے? حضرت فاطمہ زہرا (س) کے اوصاف وکمالات اتنے بلند تھے کہ رسول خدا (ص) حضرت فاطمہ زہرا (س) کے احترام ميں کھڑے ہوِجاتے تھے ?
حضرت فاطم? الزھرا (س) اسلام کي مثالي خاتون

حضرت فاطمہ زہرا (س) کے اوصاف وکمالات اتنے بلند تھے کہ ان کي بنا پر رسول خدا(ص) حضرت فاطمہ زہرا (س) سے محبت بھي کرتے تھے اور عزت بھي کرتے تھے ? محبت کا ايک نمونہ يہ ہے کہ جب آپ کسي غزوہ پر تشريف لے جاتے تھے تو سب سے آخر ميں فاطمہ زہرا سے رخصت ہوتے تھے اور جب واپس تشريف لاتے تھے تو سب سے پہلے فاطمہ زہرا سے ملنے کے لئے جاتے تھے .

اور عزت و احترام کا نمونہ يہ ہے کہ جب فاطمہ(س) ان حضور کي خدمت ميں حاضر ہوتيں تو آپ تعظيم کے لئے کھڑے ہوجاتے اور اپني جگہ پر بٹھاتے تھے . رسول کا يہ برتاؤ فاطمہ زہرا کے علاوہ کسي دوسرے شخص کے ساتھ نہ تھا?

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ عليہا پيغمبر(ص) کي نظر ميں:

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ عليہا کي شان ميں آنحضور صلي اللہ عليہ واليہ وسلم سے بيشمار روايات اور احاديث نقل کي گئي ہيں جن ميں چند ايک يہ ہيں?

فاطمہ ميرے جگر کا ٹکڑا ہيں?

آپ بہشت ميں جانے والي عورتوں کي سردار ہيں?

ايما ن لانے والي عوتوں کي سردار ہيں ?

تما م جہانوں کي عورتوں کي سردار ہيں ?

آپ کي رضا سے اللہ راضي ہوتا ہے اور آپ کي ناراضگي سےاللہ ناراض ہوتا ہے ?

جس نے آپ کو ايذا دي اس نے رسول کو ايذا دي?

حضرت فاطمہ زہرا(س) کي وصيتيں:

حضرت فاطمہ زہرا(س) نے خواتين کے ليے پردے کي اہميت کو اس وقت بھي ظاہر کيا جب آپ دنيا سے رخصت ہونے والي تھيں . اس طرح کہ آپ ايک دن غير معمولي فکر مند نظر آئيں ، آپ کي چچي(جعفر طيار(رض) کي بيوہ) اسماء بنتِ عميس نے سبب دريافت کيا تو آپ نے فرمايا کہ مجھے جنازہ کے اٹھانے کا يہ دستور اچھا نہيں معلوم ہوتا کہ عورت کي ميّت کو بھي تختہ پر اٹھايا جاتا ہے جس سے اس کا قدوقامت نظر اتا ہے . اسما(رض) نے کہا کہ ميں نے ملک حبشہ ميں ايک طريقہ جنازہ اٹھانے کا ديکھا ہے وہ غالباً آپ کو پسند ہو. اسکے بعد انھوں نے تابوت کي ايک شکل بنا کر دکھائي اس پر سيّدہ عالم بہت خوش ہوئيں?

اور پيغمبر کے بعد صرف ايک موقع ايسا تھا کہ اپ کے لبوں پر مسکراہٹ آ گئي چنانچہ آپ نے وصيّت فرمائي کہ آپ کو اسي طرح کے تابوت ميں اٹھايا جائے . مورخين کا کہنا ہے کہ سب سے پہلي جنازہ جو تابوت ميں اٹھا ہے وہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ عليہا کا تھا? ا سکے علاوہ آپ نے يہ وصيت بھي فرمائي تھي کہ آپ کا جنازہ شب کي تاريکي ميں اٹھايا جائے اور ان لوگوں کو اطلاع نہ دي جائے جن کے طرزعمل نے ميرے دل ميں زخم پيدا کر دئے ہيں? سيدہ ان لوگوں سے انتہائي ناراضگي کے عالم ميں اس دنيا سے رخصت ہوئيں?

شہادت:

حضرت فاطمہ (س) نے اپنے والد بزرگوار رسولِ خدا (ص)کي وفات کے 3 مہينے بعد تيسري جمادي الثاني سن ??ہجري قمري ميں شہادت پائي . آپ کي وصيّت کے مطابق آپ کا جنازہ رات کو اٹھايا گيا .حضرت علي عليہ السّلام نے تجہيز و تکفين کا انتظام کيا . صرف بني ہاشم اور سليمان فارسي(رض)، مقداد(رض) و عمار(رض) جيسے مخلص و وفادار اصحاب کے ساتھ نماز جنازہ پڑھ کر خاموشي کے ساتھ دفن کر ديا? پيغمبر اسلام (ص)کي پارہ جگر حضرت فاطمہ زہرا(س) کي قبر مبارک آج تک مخفي ہے جو ان کے خلاف خليفہ وقت کے ظلم و ستم کا مظہر ہے?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬