آيت الله مصباح يزدي:

رسا نيوز ايجنسي کے رپورٹر کي رپورٹ کے مطابق امام خميني (ره) تعليمي و تحقيقي ادارہ کے صدر آيت الله محمد تقي مصباح يزدي نے اس ادارہ کے اساتيد ، اھل کار اور طلاب خانوادہ کے درميان حضرت فاطمہ زهرا (س) کي ولادت کي مناسبت سے مبارک باد پيش کي اور ان کي منزلت و مقام کو بيان کرتے ہوئے کہا : اس بالا مقام خاتون کي منزلت و مقام اس حد تک بلند و عظيم ہے کہ اگر ان کا سايہ مخلوق کے سر پر پڑ جائے تو وہ رحمت ميں شامل ہو جائے گا ?
انہوں نے اس بيان کے ساتھ کہ خداي متعال نے حضرت زهرا (س) کو وہ مقام عطا کيا ہے کہ ا?ئمہ خود کو ان کي ضرورت مند جانتے ہيں وضاحت کي : قرا?ن کريم ميں خداوند عالم نے حضرت مريم حضرت عيسي کي ماں اور فرعون کي بيوي ا?سيہ کو تمام مومنين چاہے خواتين ہوں يا مرد سب کے لئے نمونہ قرار ديا ہے اور ھم سب لوگ اس بات پر يقين و اعتقاد رکھتے ہيں کہ حضرت زهرا سلام الله عليها کا مقام ان دو بزرگ خواتين سے عظيم و افضل ہے ?
حوزہ علميہ قم کے مشہور استاد نے وضاحت کي : قرا?ن کريم ميں ان دو معزز خاتوں کا ذکر ہم لوگوں کے لئے اس حقيقت کو روشن کرتا ہے کہ خدا کي قربت کے لئے اور اس مقام و منزلت کے حصول کے لئے صنف شرط نہي ہے جس طرح کے انبياے کرام اور ا?ئمہ اطہار اس مقام تک پہونچے ہيں ، خواتين بھي تھيں جنہوں نے اس مقام کو حاصل کيا ہے جن کي پيروي سب لوگوں کے لئے ضروري ہے ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے