تحرير: ڈاکٹر ماريہ لودھي

جبکہ ايران کوئي ايٹمي طاقت بھي نہيں ، نہ ہي ايران کے پاس اسرائيلي طرز کے کيمياوي و جراثيمي ہتھيار ہيں ?نہ ہي ايران کے پاس بليک واٹر ،ژي، ڈائنا کار، MI-6، CIA، را يا موساد جيسے بدنام زمانہ پيشہ ورقاتل گروپس ہيں? جو پوري دنيا ميں اپنے مذموم عزائم حاصل کرنے کے ليے بے گناہ افراد کا لہو پاني کي طرح بہائيں ?
کونسي ايسي طاقت ہے جو ان تمام تر ريشہ دوانيوں سے ايران کو محفوظ رکھے ہوئے ہے? اور ايران کا انقلاب اسلامي ترقي کي شاہراہ پر اسي طرح رواں دواں ہے جيسے قافلے منزل کي جانب ہوں اور مغرب کا واويلا ايسے ہي محسوس ہوتا ہے جيسے ان قافلوں کو ديکھ کر آوارہ جانور نامانوس سا شورمچائيں? يقينا يہ قوت ايران کے انقلابي عوام کي ہے جس ميں امام خميني نے بيداري کي ايسي روح پھونکي کہ آج بھي يہ قوم دنيا بھر کے استعمار و سامراج کے سامنے سيسہ پلائي ديوار کي طرح ڈٹ کر کھڑي ہے?
امام خميني جس دور ميں ظہور فرما ہوئے اس وقت پورا عالم اسلام ايک عجيب دگرگوني، افراتفري اور انتشار کي کيفيت سے دچار تھا? ترکي ميں خلافت عثمانيہ استعماري سازشوں سے زوال پذير ہو چکي تھي اور اس عظيم اسلامي سلطنت کے ٹکڑے ٹکڑے کر کے چھوٹے چھوٹے نيشنلسٹ ملک بنا ديے گئے تھے?
ان ممالک کے بادشاہوں، سلاطين اور ڈکٹيٹروں نے مسلمانوں کو اپنے ہي ملکوں ميں عملاً بے دخل کر کے استعمار کو وہاں پر پنجے پھيلانے کي چھٹي دے دي تھي? مشرق وسطي? ميں اسرائيل، برصغير ميں ہندوستان، اور چيچنيا ميں روسي عفريت اور يوگوسلاوي? ميں بوسنيا ہرزگونيا کے مسلمانوں کے ليے سربوں کو دہشت گردي کي کھلي آزادي دے دي گئي تھي?
مصر کے مسلمان حسني مبارک کے نامبارک پنجوں ميں سسکتے رہے تھے? کشميري مسلمان لاکھوں کي تعداد ميں شہيد اور عفت مآب مسلمان دوشيزائوں کي عصمتوں کے جواہر بوسنيا اور کشمير کي گلرنگ واديوں ميں لٹ رہے تھے? لاکھوں يتيم اور بيوائيں استعماري ظلم و ستم کي داستانيں ليے فرياد کناں تھيں? غرض ہر طرف مسلمان ظلم کي چکيوں ميں پس رہے تھے? مظلوم اور مستضعف مسلمان کا کوئي داد رس اور ناصر و مددگار نہ تھا?
امام خميني نے ملت اسلاميہ کے دکھوں کو اپني بصيرت کي کسوٹي پر پرکھا اورانھوں نے اس دور ميں امريکا کے کردار کو جانچ کر اسے ''شيطان بزرگ'' کا نام ديا اور ايراني عوام سميت امت مسلمہ سے فرمايا کہ آپ کي جو بھي تکاليف و مشکلات اور مصائب ہيں ان کا واحد ذمہ دار امريکا ہے لہ?ذا اسي کے خلاف سب نعرے بلند کريں ? انہوں نے امريکا کو مسلمانوں ميں تفرقہ اندازي اور انتشار کا ذمہ دار ٹھہرايا مگر ساتھ ہي ساتھ مسلمانوں، بالخصوص ايرانيوں کو يہ تلقين بھي کي کہ امريکا اپني تمام تر طاقت ،جبرا ور قدرت کے ساتھ آپ کے خلاف کچھ نہيں کر سکتا? اسي طرح آپ نے مسلمانان عالم کو اپنے سياسي تجزيے ميں يہ بھي بتايا کہ اسرائيل ايک سرطاني غدود ہے جسے جڑ سے اکھاڑ ديا جانا چاہيے?
آپ نے اپنے زمانے کي دونوں سپر طاقتوں روس اور امريکا کے مسلمان مخالف رويوں اور اقدامات سے بيزاري کا اعلان کر کے '' نہ شرقي نہ غربي ، جمھوري اسلامي'' کا نعرہ بلند کيا جسے شرق اور غرب کے غيور مسلمانوں نے نہ صرف قبول کيا بلکہ دنيا ميں جگہ جگہ استعمار مخالف اسلامي تحريکيں شروع ہو گئيں جن ميں مصر، سوڈان، پاکستان، ترکي، الجزائر، انڈونيشيا، ملائيشيا، چين، نئي آزاد شدہ روسي رياستيں، بلغاريہ، اور خود يورپ اور امريکا کي تحريکيں شامل ہيں?چنانچہ امام خميني کے قيام سے ہي پوري دنيا کے ماديت پسند طاغوتي شرپسند آپس کے تمام رنجش و الم بھلا کر ايک نکاتي ايجنڈے پر متفق ہوگئے اور يہ ايجنڈا امام خميني کے تشکيل کردہ معاشرے يعني انقلاب اسلامي کا خاتمہ تھاکيونکہ طاغوتي قوتيں يعني امريکہ اور اس کے حواري اس حقيقت سے اچھي طرح آشنا ہوچکے تھے کہ امام خميني کي فکر جس طرح اسلامي دنيا کو اپني آغوش ميں سميٹ رہي ہے اس کے بعد کوئي شک نہيں کہ عالم اسلام نہ صرف اپنے مسائل حل کر ے بلکہ پوري دنيا پر بلاشرکت غيرے حکومت کرنے کا بھي حق حاصل کرلے ?
لہذا امريکہ و مغرب کا فکر خميني کے خلاف متحرک ہونا ايک فطري عمل تھا اور يہ ان کے ليے بقاء کي جنگ بن چکي تھي کيونکہ امام خميني کے لائے ہوئے انقلاب سے ايک طرف پوري دنيا ميں اسلامي سوچ اور فکر کو ترويج حاصل ہوئي تو دوسري جانب مغرب ميں بھي اسلامائزيشن پروان چڑھنا شروع ہوگئي? خاص طور پر انقلاب اسلامي کے بعد ايراني معاشرے ميں خواتين کو عزت و وقار کے ساتھ جو اعلي? حقوق ميسر آئے اس نے مغربي تہذيب کي چوليں ہلا ڈاليں?
چنانچہ اپني عرياں تہذيب و معاشرت کو افکار امام خميني کي گرماہٹ سے بچانے کے ليے سرگرداں ہوگئے اوريہ طاغوتي قوتيں گزشتہ تين دہائيوں سے مسلسل اس کوشش ميں مصروف ہيں کہ کسي بھي قيمت پر ايراني معاشرے سے فکر خميني کو الگ کيا جائے ? ايراني معاشرے کو آپس ميں برسر پيکار کيا جائے ? نظا م اسلامي کے ہر شعبہ کو متنازعہ بنايا جائے? اس مقصد کے ليے ان قوتوں نے کوئي بھي موقع ہاتھ سے نہ جانے ديا ? ايران ميں جمہوري انتخابات کا مرحلہ آيا تو امريکہ و برطانيہ نے اپنا کثير سرمايہ خرچ کرکے اس شفاف جمہوري عمل کو ناکام بنانے کي کوشش کي مگر خدا کي عنايت ديکھيئے کہ اس جمہوري عمل سے جو شخص کامياب ہوکر صدر کے منصب پر فائز ہوا آج دنيا بھر کے نوجوانوں کا آئيڈيل قرار پا چکا ہے?
امام خميني کي رحلت کے موقع پر جب پوري ملت اسلاميہ غم کي اتھاہ گہرائيوں ميں غرق ہوچکي تھي تو مغرب اس سوچ کے ساتھ مسرور تھا کہ اب ايران ميں انقلاب کو زير کرنا زيادہ مشکل نہيں ہوگا مگر رہبر معظم سيد علي خامنہ اي کي قيادت نے انقلاب اسلامي ايران کے ثمرات کو مزيد دوبالا کيا? سيد علي خامنہ اي نے اپنے گزشتہ خطاب ميں امام خميني اور ايراني قوم کے درميان تعلق کو ايک جسم و جاں سے منسوب کيا ہے? امت مسلمہ کے اجتماعي دشمنوں امريکہ و مغرب نے ايران کے مضبوط نظام اسلامي کي روحاني سرحدوں سے سرپٹخا مگر تاحال اپنا ہي لہو چاٹنے پر مجبور ہيں?يقينا کوئي بھي طاقت ايراني قوم کو اس وقت تک شکست نہيں دے سکتي جب تک ايران خط امام پر گامزن رہتے ہوئے ملت اسلاميہ کے مشترکہ مفادات کي نگہباني کرتا رہے گا? جب تک ايراني قوم امام خميني کے منشور کو اپني زندگيوں ميں رائج رکھے گي اور متحد رہے گي? درحقيقت اتنا خطرہ ايران کو امريکہ و مغرب سے نہيں جتنا خطرہ طاغوتي سامراج اور استعمار کو افکار امام خميني سے ہے?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے