
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرین میں آل خلیفہ کے سیکورٹی اہلکاروں نے اس جمعے کو بھی مسجد امام صادق (ع) کے امام جماعت اور نمازیوں کو مسجد تک پہونچنے سے روک دیا جس کے باعث نماز جمعہ قائم نہ ہوسکی ۔
اس رپورٹ کے مطابق، بحرینی سیکورٹی اہلکاروں نے نماز جمعہ پڑھنے کے لئے الدراز جانے والے متعدد افراد کو راستے میں ہی گرفتار کرلیا ۔
الدراز کے علاقے میں ہی بحرین کے بزرگ مذہبی رہنما آیت اللہ عیسی قاسم کا گھر واقع ہے - تقریبا
واضح رہے کہ تقریبا تین ماہ سے آل خلیفہ سیکورٹی اہلکاروں نے بحرین کے بزرگ مذہبی رہنما آیت اللہ عیسی قاسم کے گھر کا محاصرہ کررکھا ہے اور نماز جمعہ قائم نہیں ہونے دے رہے ہیں ۔/۹۸۸/ن۹۳۰/ک۱۶۰
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا