اردوغان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خبروں کے مطابق ایک سرکاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ امریکہ بعض دہشت گرد گروہوں کا مقابلہ کرنے کے لیے دوسرے دہشت گرد گروہوں کی حمایت کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی اپنی سرحدوں کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے عراق اور شام میں فوجی کارروائیاں جاری رکھے گا۔
ترک صدر نے کہا کہ امریکہ کی سرکردگی میں قائم عالمی اتحاد داعش کو ختم کرنے کی توانائی نہیں رکھتا، لہذا کردوں کو مسلح کرکے داعش سے لڑا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ نے فتح اللہ گولن کو ہمارے حوالے نہ کیا تو اپنے موقف پر نظر ثانی کریں گے۔ ترک صدر نے کہا کہ فوجی بغاوت کے بعد سے اب تک تین ہزار چار سو چھپن ججوں کو فتح اللہ گولن کی تنظیم سے تعلق کی وجہ سے برطرف کیا جا چکا ہے۔/۹۸۸/ن۹۳۰/ک۱۷۴
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا