ڈاکٹر حسن روحانی:

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے ہفتے کے روز تہران میں گاؤں اور قبائل کے قومی دن کی کانفرنس میں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ بچگانہ جھگڑوں کو ختم ہونا چاہیے، کہا کہ میڈیا کو جھوٹ، الزامات، اختلاف، تفرقہ ڈالنے اور غیرضروری دھڑے بندیوں سے ہاتھ کھینچ لینا چاہیے۔
انھوں نے کابینہ میں حالیہ تبدیلیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ خدمت کے راستے میں کبھی شعبے کے سربراہ کو باقی رکھنا پڑتا ہے اور کبھی اسے تبدیل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
صدر مملکت نے اپنے خطاب میں گاؤں کو سچائی و صداقت، امانت، شجاعت، استقامت، وطن دوستی اور سرحدوں کی حفاظت جیسی خصوصیات کا حامل قرار دیا اور کہا کہ گاؤں کے لوگ سماجی زندگی کی اصلی بنیاد ہیں۔/۹۸۸/ن۹۴۰
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا