
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کے المسیرہ ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ سعودی عرب کے لڑاکاطیاروں نے صوبہ صعدہ کے حیدان شہر کی ایک شاہراہ پر بمباری کی -
سعودی طیاروں نے صوبہ الجوف کے بھی کئی علاقوں اور صوبہ صنعا کے نہم علاقے پر بمباری کی ہے، جس کے نتیجے میں متعدد رہائشی مکانات تباہ ہوگئے -
یمن کے جنوبی علاقے میں بھی سعودی طیاروں نے یمنی فوج کے اڈوں کو نشانہ بنایا ہے-
دوسری جانب یمن کی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے صوبہ صعدہ میں البقع سرحدی گذرگاہ کی جانب سعودی اتحاد کے فوجیوں کی پیشقدمی کو ناکام بنادیاہے - یمنی فوج کی اس کارروائی میں سعودی اتحاد کے بہت سے فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں - جبکہ ان کے فوجی ساز وسامان بھی تباہ کردئے گئے ہیں -/۹۸۸/ن۹۴۰
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا