رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رهبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت الله سید علی خامنہ ای نے آیت الله حاج آقا تقی طباطبائی قمی کی رحلت پر ارسال کردہ اپنے پیغام میں ان کے اھل خانہ کو تعزیت و تسلیت پیش کی اور ان کے ھمدردی کا اظھار کیا ۔
رهبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام تعزیت کا متن مندرجہ ذیل ہے :
بسمه تعالی
متقی اور پرھیزگار فقیہ آیت الله حاج آقا تقی طباطبائی قمی ابن آیت الله العظمی آقای حاج آقا حسین طباطبائی قمی کی رحلت کو ان کے فرزندان ، پسماندگان ، احباب اور علمائے حوزات علمیہ نجف و قم و مشھد کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہوئے آپ کی بلندی درجات کی دعا کرتا ہوں ، پروردگار انہیں ان کے اباء و اجداد آئمہ طاھرین کے ساتھ محشور فرمائے غفرالله له و لنا ۔
سید علی خامنہ ای
۲۸ اکتوبر ۲۰۱۶ عیسوی/۹۸۸/ن۹۳۰/ک ۱۹۰
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا