
رسا نیوز ایجنسی کی فلسطین کے انفارمیشن سنٹر سے رپورٹ کے مطابق، صیہونی فوجیوں نے گذشتہ روز غرب اردن کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں کے پرامن مظاہروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں دسیوں فلسطنی زخمی ہوگئے ۔
صیہونی فوجیوں نے مظاہرین پر آنسو گیس کے گولے فائر کئے جس کے سبب مظاہرین گھٹن کا شکار ہوگئے ۔
یہ مظاہرے، فلسطینیوں خاص طورپر بچوں کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت اور یہودی کالونیوں کی تعمیر و توسیع کی مذمت میں کئے گئے ۔
مقبوضہ فلسطین کےعلاقوں میں سب سے زیادہ فلسطینی بچے جنگی جرائم اور نسل کشی کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں ۔
گذشتہ ایک عشرے کے دوران شائع ہونے والی رپورٹوں کی بنیاد پر ڈیڑھ ہزار سے زائد فلسطینی بچے شہید ہوئے ہیں جبکہ آٹھ ہزار سے زائد فلسطینی بچے اسرائیل کی جیلوں میں قیدو بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں ۔ /۹۸۸/ن۹۴۰
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا