شام کے مفتی:

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق شام کے مفتی احمد حسون بدرالدین نے شام کے تعلق سے بے بنیاد اور غیر حقیقی خبریں شائع کئے جانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ رائے عامہ کو اس ملک میں جاری حقائق سے آگاہ کیا جانا ضروری ہے-
شام کے مفتی نے دہشت گرد گروہوں کی حمایت کرنے والے بعض ملکوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ شامی قوم کے ظالمانہ اقتصادی محاصرے کے سلسلے میں امریکہ اور مغربی ملکوں کے اقدامات کے باعث انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے-
اسی سلسلے میں امریکہ کے دوہزار سولہ کے صدارتی انتخابات میں گرین پارٹی کی نامزد امیدوار جیل اسٹائن نے کہا ہے کہ واشنگٹن جب بھی کسی بھی ملک میں خلل ڈالنا چاہتا ہے تو وہ القاعدہ اور داعش جیسے دہشت گرد گروہوں کو مالی اور اسلحہ جاتی مدد فراہم کرتا ہے-/۹۸۸/ ن۹۴۰
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا