اسرائیل کے وزیر جنگ آویگڈور لیبرمین:

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل کے وزیر جنگ آویگڈور لیبرمین نے جرمن اخبار دی ولٹ کے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے سعودی عرب کو ایران کے خلاف اتحاد کی تجویز پیش کی ہے۔ اسرائیلی وزیر جنگ نے دعوی کیا کہ سنی ممالک اب اس نتیجے تک پہنچ گئے ہیں کہ ان کا دشمن اسرائیل نہیں بلکہ ایران ہے۔
اسرائیلی وزير جنگ نے کہا کہ اسرائیل نے سعودی عرب کو تجویز پیش کی ہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب دونوں متحد ہوکر ایران کے خلاف کارروائی کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایک طاقتور ملک ہے جو ایران کے خلاف عرب ممالک بالخصوص سعودی عرب کی بھر پور حمایت کرسکتا ہے اور عربوں کو اسرائیل کے ساتھ کھڑا رہنا چاہیے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا