
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرجع عالی قدر حضرت آیت الله سیستانی نے اپنے ارسال کردہ پیغام میں قطیف کے شیعہ عالم دین حجت الاسلام سید صالح آل نصیف کے انتقال پر ان کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کی اور ان سے ہمدردی کا اظھار کیا ۔
اس پیغام میں آیا ہے: حجت الاسلام سید صالح آل نصیف کے انتقال کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا ، اس عالم دین نے اپنی عمر با برکت دین اسلام اور مومنین کی خدمت میں صرف کی ہے ۔
حضرت آیت الله سیستانی نے واضح طور سے کہا: ہم اس برجستہ ، متقی اور پرھیزگار عالم دین کے انتقال کو ان کے خانوادہ اور مومنین قطیف کو تعزیت پیش کرتے ہیں نیز خداوند متعال سے آپ کی مغفرت اور رحمت کی دعا کرتے ہیں ۔
واضح رہے کہ قطیف کے شیعہ عالم دین حجت الاسلام سید صالح آل نصیف کا گذشتہ ھفتے بدھ کے روز 68 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰ / ک۲۱۱
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا