
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حرم امام رضا (ع) میں بیلجیم سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے دین مبین اسلام کو قبول کر لیا اور بارگاہ امام رضا (ع) میں شہادتین کو اپنی زبان پر جاری کیا۔
بیلجیم کی مری فابیول لاموریٹ جو کہ تیسری بارشیعوں کے آٹھویں امام کی زیارت کے لئے تشریف لائی تھی اس نے دین کیتھولیک عسائیت سے بزرگ ترین اور ارزشمند ترین دین اسلام کو قبول کر لیا۔
انہوں نے اسلام لانے کے بارے میں بتایا: سات سال پہلے ہسپتال میں ایک مریض سے آشنا ہونے کی وجہ سے حقیقی اسلام کا نزدیک سے مشاھدہ کیا اور اس کے ذریعہ سے اسلامی آداب و رسوم سے آشنائی ہوئی جس کی وجہ سے میرے ذھن میں اسلام قبول کرنے کا زمینہ فراھم ہوا۔ دین مبین اسلام کے بارے تحقیق کی اور نماز پڑھنے اور دوسرے دینی سوالات معلوم کی ۔
انہوں نے مزید بتایا: فرانسوی زبان میں نھج البلاغہ اور نماز کے بارے میں ایک کتاب جو کہ اس کی طرف سے میرے لئے پہلا تحفہ تھا اس سے لیا اور تھوڑی مدت کے بعد ان کتابوں کا مطالعہ کرنا شروع کر دیا اور اپنی تمام تر فکر کو اس کی تعلیم اور درک کے لئے استعمال میں لائی۔
لاموریٹ نے شیعوں کے آٹھویں امام کی زیارت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: امام رضا (ع) اور امام حسین (ع) یہ دو ایسی عظیم شخصیات تھیں جنہوں نے اسلام قبول کرنے لئے مجھے خاص طاقت عطا فرمائی اور اس عنایت کی وجہ سے جب میں نے اسلام قبول کیا تو اس وقت ناقابل بیان خاص قسم کا احساس رکھتی تھی ۔
لاموریٹ نے قرآنی سورتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: سورہ علق اور اسی طرح حضرت عیسیٰ (ع) کی داستان ارزشمند ان قرآنی سورتوں میں سے ہیں جن کی وجہ سے دین مبین اسلام کی بلند وبالا تعلیمات کو سیکھا اور کوشش و تلاش کر رہی ہوں تاکہ اس آسمانی دین کو دوستوں تک بھی امانت کے طور پر لے جاؤں اپنی راہ و روش کے ذریعہ تلاش کروں تاکہ اس پر عمل کر سکوں۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۹۱/