
رسا نیوز ایجسی کی رپورٹ کے مطابق، کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ کشمیر پر حریت کانفرنس کی اپیل پر وادی میں مکمل ہڑتال ہے۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں حریت رہنمائوں نے کہا کہ مودی کشمیر کا دورہ اس وقت کررہے ہیں، جب وادی میں صورتحال کشیدہ ہے اورہندوستانی فورسز کے ہاتھوں کشمیریوں کا قتل عام ،گرفتاریاں اور لوگوں کو بینائی سے محروم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
مودی کے دورہ کشمیر اور عوامی مظاہروں کے پیش نظر مقامی انتظامیہ نے وادی میں سکیورٹی میں بھی اضافہ کردیا ہے۔
ہندوستانی وزیر اعظم ایک ٹنل کا افتتاح کرنے کیلئے آج کشمیر کا دورہ کررہے ہیں۔/۹۸۹/ ف۹۴۰
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا