
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے الیکشن کمشنرعلی اصغر احمدی نےكہا ہے كہ صدارتی اميدواروں كے رجسٹريشن کا عمل پانچ روز تک جاری رہے گا۔
ايران كے بارہویں صدارتی انتخابات كے لئے طے شدہ پروگرام كے مطابق اليكشن ميں حصہ لينے والے اميدوار 11 سے 16 اپريل تک كاغذات نامزدگی داخل كرا سكيں گے جس كے بعد ايران كی گارڈين كونسل اميدواروں كی اہليت كی جانچ كرے گی۔
واضح رہے كہ اسلامی جمہوريہ ايران ميں آئندہ صدارتی انتخابات اور پانچويں شہری، ديہي اسلامی كونسلز (بلدیاتی) كے انتخابات كے لئے 19 مئی كو ووٹ ڈالے جائيں گے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا