
رسا نیوز ایجنسی کی ہندوستانی ذرائع سے رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے سابق چیف آف آرمی اسٹاف وید پرکاش ملک نے کشمیر کا سیاسی حل تلاش کرنے پر زور دیا ہے۔
ہندوستانی شہر پونہ میں سرحد کالج برائے آرٹس، کامرس اور سائنس سے خطاب کرتے ہوئے وید پرکاش ملک نے کہا کہ کشمیر سمیت تنازعات کا خاتمہ صرف اور صرف فوج کا کام نہیں ہے، ان تنازعات کو سیاسی سطح پر حل کیا جانا ہے۔
انھوں نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے کے حل کا تمام تر بوجھ فوج کے کندھوں پر ڈال کر توقع کی جارہی ہے کہ فوج اکیلے یہ مسئلہ حل کرنے میں کامیاب ہوجائے گی حالانکہ یہ ناممکن ہے۔ کشمیر کے مسئلہ کا سیاسی حل تلاش کرنا بہت ضروری ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا