جنرل حسین دہقان:

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع جنرل حسین دہقان نے روس کے دارالحکومت ماسکو میں عالمی سیکورٹی کونسل کے اجلاس کے موقع پرالمنار ٹی وی کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران عالمی سطح پر امریکی پالیسیوں کے خلاف ہے اور انھیں ظالمانہ سمجھتا ہے۔
جنرل دہقان نے کہا کہ امریکہ دنیا میں ہرجگہ بے جا مداخلت کر رہا ہے اور دہشت گردی کے فروغ میں امریکہ کا پہلا نمبر ہے۔ انہوں نےکہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہر قسم کے امریکی، اسرائیلی اور سعودی اتحاد کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا