
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ سامراء پولیس کے کمانڈر عماد الزهیری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: ۵۰ هزار سے زیادہ عراقی اور بیرونی زائرین شب ولادت امام زمانہ (عج) کے موقع پر آپ کی جائے ولادت شھر سامراء پہونچے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا: الحمد للہ ان زائرین کی بخوبی حفاظت کی گئی ، کسی بھی مقام پر کسی دھشت گردانہ حادثہ کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔
واضح رہے کہ یوم ولادت امام زمانہ (عج) کے موقع پر حرمین عسکریین (ع) کی جانب سے مختلف محفلوں کا پروگرام کا رکھا گیا تھا ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۱۳۴
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا