
رسا نیوز ایجنسی کی واع نیوز سے رپورٹ کے مطابق، القیروان کا اسٹریٹیجک علاقہ عراق کے شمالی صوبے نینوا کے شہروں موصل اور شام کی سرحد کے قریب واقع شہر تلعفر کو ایک دوسرے سے ملاتاہے۔
اس نیوز ایجنسی نے خبردی ہے کہ عراق کی عوامی رضاکارفورس الحشدالشعبی نے عراقی فضائیہ کی مدد سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے القیروان علاقے کے بیشتر دیہاتوں پر اپنا کنٹرول کرلیا ہے ۔
مغربی موصل کے علاقے القیروان کی آزادی کی کارروائیوں کے آغاز سے اب تک تقریبا چھتیس گاؤں، دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد ہوچکے ہیں۔
دریں اثنا الحشد الشعبی کے کمانڈر ہادی العامری نے کہاہے کہ داعش کے دہشت گرد عناصر عوامی رضاکارفورس کی پیشقدمی کو روکنے کے لئے ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کررہے ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا