
رسا نیوز ایجنسی کی العالم سے رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے کل رات شام کے صوبہ دیر الزور میں داعش کے کمانڈ سینٹر پر میزائل حملے میں داعش کے اہم کمانڈرابو سعد سمیت درجنوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے داعش دہشت گرد ابو سعد سعودی عرب کا شہری تھا۔
العالم کے مطابق کل رات ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے تہران میں پارلیمنٹ کے آفس سیکشن اور حضرت امام خمینی (رہ) کے مزآر پر داعش کے دہشت گردانہ حملے کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے شام میں داعش کے کماںڈ سینٹر پر 6 میزائل داغے اور داعش کے مرکز کو تباہ و برباد کردیا جس کے نتیجے میں درجنوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن میں داعش کا اہم کمانڈر سعد الحسینی المعروف ابو سعد بھی شامل ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا