عراقی عوامی فورس کے سربراہ:

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی عوامی فورس کے سربراہ فالح الفیاض نے ایک پروگرام میں شیعہ مرجعیت کو دین و عقائد کی پاسبان بتایا ۔
انہوں نے دھشت گردوں کے مقابل عوامی فورس کی حالیہ پیروزی کو پوری ملت عراق سے متعلق جانا اور کہا: عوامی فورس کی بنیاد دینی، فکری اور تاریخی اعتقادات پر استوار ہے ۔
عراقی عوامی فورس کے سربراہ نے واضح طور سے کہا: عراقی عوامی فورس نے پرانے موصل میں مسجد النوری کو آزاد کراکر دھشت گرد گروہ داعش کی تمام آرزوں پر پانی پھیر دیا ہے ۔
الفیاض نے بیان کیا: شیعہ مرجعیت دین و عقائد کی پاسبان ہے تاکہ اسلام منحرف نہ ہونے پائے ۔
انہوں نے قومی اتحاد و یکجہتی کی تاکید کی اور کہا: ایک دوسرے کے ساتھ مسالمت آمیز زندگی قبائلی تعصبات سے دور رہ کر ہی ممکن ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۱۸۴
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا