
رسا نیوز ایجنسی کی روپورٹ کے مطابق وزارت وقف الشیعہ کے نمائندے اور وقف الشیعہ مدارس کے سربراہ علی شبر نے حرم امیر المومنین(ع) کی جانب سے گرمیوں کی چھٹیوں میں منعقد شارٹ کورس کا دورہ کیا۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق اس شارٹ کورس کا اہتمام امور دینیہ کے سیکشن نے کیا ہے ۔ اس موقع پر وفد نے طلبہ سے ملاقات کی اور ان کو درپیش مسائل دریافت کئے ،
تعلیم دینی کے سربراہ شیخ سعد ابو طابوق نے اس موقع پر بتایا کہ اس شارٹ کورس میں فقہی،عقائدی،اخلاقی اور سیرت ائمہ کے ساتھ ساتھ قرآن ،نھج البلاغہ کے دروس کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جبکہ اس کا دورانیہ پانچ دن ہے۔
اس سلسلہ میں طلبہ کو تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ،جبکہ کورس کے دوران تفریحی پروگرام کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔۹۸۹/ف۹۴۰/
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا