‫‫کیٹیگری‬ :
13 August 2017 - 14:37
خبر کا کوڈ: 429459
فونت
خاندان کے بکھرنے کے اسباب کے عنوان پر نشست کا اہتمام
روضہ مبارک امام علی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے مقدس شہر نجف اشرف میں روضہ مبارک امام علی علیہ السلام کے شعبہ تعلقات عامہ برائے خواتین کی جانب سے خاندان کے بکھرنے کے اسباب کے موضوع پر ایک نشست کا انعقاد کیا گیا ۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق اس نشست میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ایسے موضوع پر کام ہونے کو سراہا ۔

شعبہ کی نگران زہرہ قابچی نے حرم کی میڈیا ٹیم کو بتایا کہ اس نشست میں بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کی جبکہ کوفہ ینگ فورم کی اراکین بھی اس نشست میں مدعو تھیں۔

اس نشست کا مقصد خاندان کے مسائل کو حل کرنے کے سلسلہ میں خواتین میں شعور اجاگر کرنا تھا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬