
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے مقدس شہر نجف اشرف میں روضہ مبارک امام علی علیہ السلام کے شعبہ تعلقات عامہ برائے خواتین کی جانب سے خاندان کے بکھرنے کے اسباب کے موضوع پر ایک نشست کا انعقاد کیا گیا ۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق اس نشست میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ایسے موضوع پر کام ہونے کو سراہا ۔
شعبہ کی نگران زہرہ قابچی نے حرم کی میڈیا ٹیم کو بتایا کہ اس نشست میں بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کی جبکہ کوفہ ینگ فورم کی اراکین بھی اس نشست میں مدعو تھیں۔
اس نشست کا مقصد خاندان کے مسائل کو حل کرنے کے سلسلہ میں خواتین میں شعور اجاگر کرنا تھا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے