حجت الاسلام ناصرعباس جعفري :

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، ايم ڈبليوايم کے جنرل سکريٹري حجت الاسلام ناصرعباس جعفري نے گذشتہ روز ايم ڈبليوايم کے زيراھتمام مينار پاکستان لاھور ميں منعقدہ قران وعترت کانفرنس ميں سياسي پارٹيوں کو تکفيري گروہوں کو بائيکاٹ کرنے کي تاکيد کي ?
انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ پاکستان ميں دہشتگردي کے اڈے امريکي سفارتخانے ہيں، جب تک ان سفارت خانوں کو بند نہيں کيا جاتا اس وقت تک ملک سے فرقہ واريت اور دہشتگردي خاتمہ ممکن نہيں ہے کہا : ہم عالمي استعمار امريکہ کو بتا دينا چاہتے ہيں کہ اس دنيا پر حاکميت کا حق صرف اللہ کا ہے، جب اللہ کا امام آئے گا تو دنيا سے يزيديت خود بخود مٹ جائے گي?
حجت الاسلام ناصرعباس جعفري نے يہ کہتے ہوئے کہ ھم شہداء ملت جعفريہ کے قاتلوں کو کيفر کردار تک پہنچائے بغير چين سے نہيں بيٹھيں سکتے کہا : جس دن تيس لاکھ شيعہ اکھٹے ہوگئے کوئي ہمارا حق نہيں چھين سکے گا? ہم ظالموں سے خنجر چھين کر انہيں کے سينے ميں گھونپيں گے?
انہوں نے اس بات پر زور ديتے ہوئے کہ اگر ملک ميں موجودہ صورتحال برقرار رہي تو پارليمنٹ سميت جي ايچ کيو کا گھيراؤ کريں گے کہا : اگر حکومت نے دہشتگردوں کا راستہ نہ روکا تو ہم ان کا راستہ روکنے پر مجبور ہوں گے ?
ايم ڈبليوايم کے جنرل سکريٹري نے امريکي ڈرون حملوں کي مذمت کرتے ہوئے اسے ملکي سالميت کيخلاف جانا اور کہا : پاکستان ميں شيعہ و سني اکھٹے رہتے تو آج قوم ذليل وخوار نہ ہوتي ، آج کے بعد کوئي سياسي پارٹي شيعوں کو دھوکہ نہيں دے سکے گي، يہ ووٹ کسي سياسي جماعت کيلئے نہيں بلکہ علي (ع ) اور حسين (ع ) کا ہے ?
انہوں نے اس بات پر زور ديتے ہوئے کہ ھم معتدل غيرت مند شيعہ سني اميدوارکو اپنا ووٹ ديں گے کہا : امريکا سے مقابلے کے لئے آئندہ اليکشن ميں طاقتور مرکزي حکومت قيام کيا جائے ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے