
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیر ڈاکٹر ولایتی نے علاقائی اور بین الاقوامی امور میں ایران کی سیاسی پالیسی کو اصولوں پر مبنی قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران علاقائی اور عالمی سطح پر امن و صلح کا خواہاں ہے اور دہشت گردی کے خلاف ایران کا تعاون اس کا بہترین ثبوت ہے۔
ڈاکٹرولایتی نے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدہ ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے جسے سکیورٹی کونسل کی تائید اور توثیق حاصل ہے اور اس میں دوبارہ مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
اس ملاقات میں فرانسیسی سفارتی اکیڈمی کے ڈائریکٹرنے کہا کہ فرانس مشترکہ ایٹمی معاہدے پرعمل جاری رکھے گا اورفرانس اس معاہدے کا حامی ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا