
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے صوبہ لغمان میں ایک منی بس میں بم دھماکہ کے باعث طالبان کے سینئر کمانڈر سمیت 7 طالبان جنگجو ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے ۔
صوبائی ترجمان کے مطابق صوبہ لغمان کے ضلع النگڑھ میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک منی بس میں موجود دھماکہ خیز مواد اچانک پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 7 طالبان ہلاک اور 9 زخمی ہوئے جبکہ اس دھماکہ میں طالبان جنگجوؤں کا ایک سینئر کمانڈر ملا قاسم بھی مارا گیا ہے۔ تاہم طالبان جنگجوؤں کی جانب سے واقعہ سے متعلق کوئی ردعمل نہیں دیا گیا ۔/۹۸۸/ ن۹۴۰
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا