
رسا نیوز ایجنسی کی فرانسیسی خبر رساں ایجنسی رپورٹ کے مطابق، شمالی کوریا نے جزیرہ نما کوریا میں امریکہ کی ہونے والی حالیہ فضائی مشق کے بعد دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا امریکی علاقے گوام پر میزائلوں کی بوچھاڑ کردے گا۔
شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ امریکہ جزیرہ نما کوریا میں آگ سے کھیلنا چاہتا ہے امریکہ کی جاپان اور جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ مشق نے ہمارے اس عزم کو مزید پختہ کردیا ہے کہ امریکہ کو صرف آگ کے ذریعہ سیدھا کیا جاسکتا ہے۔
شمالی کوریا کے ذرائع کے مطابق پیانگ یانگ کا کہنا ہے کہ سخت ترین اقدام کرنے کیلئے ان مشقوں نے ہمارے ہاتھوں کو ہتھیاروں کے قریب کردیا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا