
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں بم دھماکے سے 6 افراد ہلاک جب کہ 8 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دھماکے سے 6 افراد ہلاک جب کہ 8 زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق زخمیوں اور لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال بنوں منتقل کر دیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق دھماکہ سڑک کنارے کھڑی موٹرسائیکل میں ہوا، بم دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا