مجلس علمائے اہلبیت کیجانب سے;

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آج 17 فروری 2018 عیسوی کو مجلس علماء اہل بیت پاراچنار کے مرکزی دفتر میں عظمت فاطمہ الزھراء کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مذہبی تنظیموں، دیہاتوں کے امام بارگاہوں کے انجمنوں کے اراکین اور علماء و ذاکرین نے شرکت کی۔
کانفرنس سے تحریک حسینی کے صدر مولانا یوسف حسین، مجلس علماء اہل بیت کے علامہ باقر علی حیدری، کونسل کے چیرمین علامہ احمد علی روحانی، علامہ سید محمد حسین طاہری، رکن کونسل اقای سید مفید حسین اقسی اور سید شعبان علی نے خطاب کیا۔
مقررین نے خطاب کرتے ہوئے عظمت بی بی فاطمہ الزھراء(س) پر روشنی ڈالی۔ مقررین نے تمام مومنین سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ان مظلومہ بی بی فاطمۃ الزہرا (س) کی شہادت کے ان ایام کو روز عاشورا کے برابر منایا جائے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا