
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یہ سیٹلائٹ تصاویر ڈیجیٹل گلوب نے ایسوسی ایٹڈ پریس نیوزایجنسی کو فراہم کی ہیں جن میں بخوبی دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح میانمار حکومت نے راخین ریاست میں روہنگیا مسلمانوں کے کئی دیہات کومسمار کئے۔
اس ادارے کے مطابق میانمار کی حکومت نے اپنی اس کارروائی سے اہم شہادتوں کو ختم کرنے کی کوشش کی ہے۔
گزشتہ برس اگست میں میانمار کی فوج کی کارروائی کے دوران لاکھوں روہنگیا مسلمانوں نے اپنی جانیں بچا کر بنگلہ دیش میں پناہ حاصل کر لی تھی اور وہ اب تک وہیں مقیم ہیں اور کسمپرسی کی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا