23 July 2012 - 17:07
خبر کا کوڈ: 4361
فونت
رسا نيوزايجنسي – کربلا کے ايک عالم دين نے بتايا کہ علماء اھلنست کونسل فرانس کے صدر«شيخ سانکو محمدي» نے حال حاضرميں کربلا کي زيارت کے دوران اپنے شيعہ ہونے کا اعلان کيا ہے اور کہا کہ آيت‌الله سيستاني سے کہديں کہ اج ھم ان کے فوجيوں ميں سے ہيں ?
شيخ سانکو محمدي

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، شھر کربلا کے ايک عالم دين سيد وليد البعاج نے بتايا کہ علماء اھلنست کونسل فرانس اورمرکز افتاء کے صدراورامام جماعت سيد وليد البعاج نے حال حاضرميں کربلا کي زيارت کے دوران شيعہ مذھب قبول کرليا ?

اس رپورٹ کے مطابق ، «شيخ سانکو محمدي» فرانسوي ، کيمروني ‌الاصل ہيں جو 43 سال سے فرانس ميں زندگي بسر کررہے ہيں اور فرانس ميں مسجد تعمير کرنے والے کے خطاب سے ياد کئے جاتے ہيں ، البعاج کے بيان کے مطابق شيخ سانکو نے « اٹھويں بہار شہادت » فيسٹيول ميں جو ماہ شعبان کے موقع پر عراق ميں منعقد ہوا پہلي بار کربلا کا سفر کيا تھا ?

البعاج نے «شيخ سانکو محمدي» کي باتوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا : وہ شيعت کو ديکھ کر انگشت بدنداں رہ گئے تھے اور انہوں نے ھم سے کہا کہ ھم نے کربلا کے سفر سے شيعت کو پہچاناہے، کربلا ، امام حسين عليہ السلام اورعراقي ان کے لئے نئي بات تھي وہ کہہ رہے تھے کہ ھميں يقين نہيں تھا کہ عراقي اتنا زيادہ خوش ہوں گے، ميں اپنے تمام دوستوں سے کہتا تھا کہ عراق اور کربلا نہ جائيں، ميں سمجھ رہا تھا کہ کربلا ميدان جنگ ہے ?

شيخ سانکو محمدي نے اس شيعہ عالم دين سے بيان کيا : آيت ‌الله سيستاني سے ھماري طرف سے کہديں کہ اج ميں ايک شيعہ فوجي ہوں اور اج ھم نے حقيقي اسلام کو پہچان ليا ہے، ھم نے اهل بيت نبي(ص) کي زيارت کي ہے ، ھم نے مدينہ منورہ کي زيارت کي تھي مگرمجھے اهل بيت(ع) نہيں ملے تھے ?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬