
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ سے صہیونی ریاست کے قیام کے حوالے سے منظور شدہ متنازع قانون کے خلاف تل ابیب میں ہزاروں یہودیوں اورعربوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق تل ابیب کے وسط میں جمع ہزاروں مظاہرین نے مارچ کیا اور مذکورہ قانون کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین میں شریک ایک شخص نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ بہت حیران کن ہے کہ پہلی مرتبہ یہودی اور فلسطینی ایک ساتھ کھڑے ہیں، یہ جمہوریت اور مساوات پر یقین رکھنے والوں کے لیے اہم موقع ہے‘۔
ایک یہودی نے آمادگی کا اظہار کیا کہ اسرائیل میں تمام شہریوں کو یکساں حقوق حاصل ہونا چاہیے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا